ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / چینی فوج جنگ کے لیے تیار رہے: چینی صدر

چینی فوج جنگ کے لیے تیار رہے: چینی صدر

Tue, 01 Aug 2017 22:33:17  SO Admin   S.O. News Service

بیجنگ،یکم اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)چینی صدر شی جن پنگ نے فوج سے کہا ہے کہ وہ اصلاحات اور فوج کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے عمل کو تیز کر دے۔ پیپلز لبریشن آرمی کے نوے برس مکمل ہونے کے موقع پر آج انہوں نے بیجنگ میں کہا کہ فوج کو جنگ کے لیے تیار رہنا چاہیے۔ انہوں نے کمیونسٹ پارٹی اور فوج کی اعلیٰ قیادت سے خطاب میں کہا کہ چین جارحیت کے خلاف ہے لیکن وہ تمام حملہ آوروں کو شکست دینے کے لیے پرعزم ہے۔۔
 


Share: